(ویب ڈیسک) ایران میں ہونیوالے پیس اینڈ فرینڈشپ گیمز میں پاکستان جوڈو ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان نے اس سے قبل ان مقابلوں میں ووشو کا بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔
پاکستان جوڈو فیڈریشن کے مطابق، پیس اینڈ فرینڈشپ گیمز میں جوڈو کے مقابلوں کے فائنل میں چار رکنی پاکستان ٹیم نے پانچ رکنی ایران ’’اے‘‘ ٹیم کو تین ۔ دو سے شکست دی۔
اس سے قبل گروپ میچز میں پاکستان نے افغانستان اور ایران بی کو زیر کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے شیر خان کاکڑ نے -60 ، قدرت اللہ نے -73 ، جنید خان نے -81 اور حسیب مصطفیٰ نے -90 کے جی کی باؤٹس میں حصہ لیا۔
پیس اینڈ فرینڈ شپ کپ میں جوڈو کے مقابلوں میں 6 ٹیمیں شریک تھیں۔
پاکستان نے پیس اینڈ فرینڈ شپ گیمز میں کیورس کا سلور میڈل بھی جیتا جبکہ گزشتہ روز پاکستان نے ووشو کا انفرادی گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا تھا۔ یہ میڈل 60 کے جی کیٹیگری میں سید محمد نے حاصل کیا تھا۔