28 Aug 2023
(لاہور نیوز) ورلڈ بلائنڈ گیمز میں فتح حاصل کرنے والی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔
فاتح قومی ٹیم کا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، پاکستان کی ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز میں ناقابل شکست رہی۔
پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت کو فائنل میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے برمنگھم میں ہونیوالے ایونٹ میں بھارت کو دو بار دھول چٹائی۔