اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں اختلاف، ذکا اشرف کو اراکین کی مخالفت کا سامنا

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(لاہور نیوز) وفاق کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی میں بھی اختلاف سامنے آ گئے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے کراچی اجلاس میں اراکین نے چیئرمین ذکا اشرف کی کھل کر مخالفت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں چیئرمین ذکا اشرف کے خلاف گروپ بن گیا، اراکین  نے سوال اٹھایا کہ لیگل ٹیم ہوتے ہوئے ذکا اشرف کے ذاتی وکیل کی کیا ضرورت ہے اور ہر سماعت پر 15 لاکھ روپے بورڈ سے کیوں دیے جاتے ہیں۔

ذکا اشرف نے کمیٹی اراکین کو منانے کی کوشش کی اور تمام اراکین کو ایشیا کپ کے دوران سری لنکا لے جانے کی آفر بھی دی، ذکا اشرف نے پیشکش کی کہ آپ حامی بھریں تمام تر اخراجات ہم اٹھائیں گے۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں جاری پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں 6 نکات شامل ہیں، اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کروائی جائے گی، آئی سی سی، اے سی سی اور پی سی بی معاملات پر اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے حوالے سے اپڈیٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ بجٹ، اخراجات اور آمدنی کے حوالے سے بھی اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے