26 Aug 2023
(لاہور نیوز) مسلسل اضافے کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 1914 ڈالر کی سطح پر آگئی۔