اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آخری ون ڈے : پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج  کولمبو میں کھیلا جارہا ہے ،  ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پہلے 10 اوور مشکل ہوں گے، زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا  کہ میچ کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں ، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ، افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے  آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہو گئے، آل راؤنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کے لیے افغان ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ آج کا یہ میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے