اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سٹار پاکستانی کرکٹرز کا جوئے کی آمدن سے حصہ نہ لینے کا فیصلہ

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سٹار پاکستانی کرکٹرز نے جوئے کی آمدنی سے حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

کئی پاکستانی کرکٹرز سیروگیٹ سپانسر شپ کی مخالفت کر چکے ہیں، ان میں سے سب سے نمایاں محمد رضوان رہے جنہوں نے رواں سال بطور کپتان ملتان سلطانز کی جانب سے پی ایس ایل میں سیروگیٹ سپانسر کے لوگو پر ٹیپ لگا کر حصہ لیا، اسی ایونٹ میں بعض دیگر کرکٹرز نے بھی اعتراض کیا مگر انہیں مختلف طریقوں سے قائل کر لیا گیا تھا۔

حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ میں بابراعظم نے اپنی ٹیم پر پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ کسی متنازع کمپنی کا کٹ پر لوگو نہیں لگائیں گے،فرنچائز نے ان کا مطالبہ تسلیم کر لیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بابر اور رضوان سمیت کئی سٹار کرکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسے اپنے ہر لیگ معاہدے کا حصہ بنائیں گے۔ ساتھ ایسی کسی سپانسرشپ کی کمائی سے اپنا معاوضہ بھی نہیں لیں گے،آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے اس کا آغاز ہوا۔

ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ کی ایک شق میں واضح ہے کہ کرکٹر شراب، جوئے، سیروگیٹ بیٹنگ، پورک کی اشیا یا بالغان کی انٹرٹینمنٹ سپانسرز کا لوگو کٹ پر نہیں لگائیں گے۔

مذکورہ کمپنیز کو اپنی کسی بھی تشہیری سرگرمی کیلئے کھلاڑی کی تصاویر استعمال کرنے کی بھی اجازت نہ ہوگی،ان کی کوئی بھی فیس یا بونس ایسی کمپنیز سے ملنے والی رقم سے نہیں دی جائے گی،ادائیگی دیگر سپانسر شپ،ٹیم یا لیگ اونر شپ سے ہوگی، اس کی وجہ کھلاڑی کے مذہبی، ثقافتی اور ذاتی اقدار کو قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بعض کرکٹرز نے انہی شرائط کو پی سی بی کے سامنے بھی رکھا  اور وہ اسے سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سیروگیٹ بیٹنگ کمپنیز کی سپانسر شپ اب عام ہوچکی ہے، اس میں جوئے کی کمپنیز نام میں معمولی تبدیلی کرکے معاہدے کرتی ہیں، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سامنے اپنی مجبوری پیش کی کہ سپانسرز کی کمی کے سبب ایسا کرنا پڑا تھا،ساتھ یقین دلایا ہے کہ موجودہ معاہدے ختم ہونے پردوبارہ نہیں کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران بعض پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر کا سیروگیٹ کمپنیز نے استعمال کیا تو چند گھنٹوں میں ہی نوٹس لے کر وکلا کے ذریعے انہیں ہٹوایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے