اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مچھلی کے تیل سے بنے کیپسول کے فائدہ مند ہیں یا نہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے مچھلی کے تیل سے بنے کیسپول بارے تفصیلی تحقیق جاری کردی گئی ۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ بھی مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کو صحت کے لیے مفید سمجھتے ہیں تو ممکنہ طور پر اپنے پیسے ضائع کر رہے ہیں۔تحقیق کے دوران محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ تر سپلیمنٹس تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے دل کی صحت کو بہتر بنانے کے دعوے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ 60 سال سے زائد عمر کے ہر 5 میں سے ایک فرد دل کی صحت کے لیے ان سپلیمنٹس کا استعمال کرتا ہے۔محققین نے بتایا کہ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر یا کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اس طرح کے سپلیمنٹس پر پیسے ضائع کرنے کی بجائے پھلوں یا سبزیوں کو کھائیں، جم جانا شروع کر دیں یا ڈاکٹر سے تجویز کردہ ادوات کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس سے دل کی صحت بہتر نہیں ہوتی اور لوگوں کو ان کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس سے دل پر مرتب اثرات کے حوالے سے کلینیکلز ٹرائلز میں کوئی فائدہ دریافت نہیں ہوا۔

محققین کے مطابق ان سپلیمنٹس کی بجائے اگر ہفتے میں 2 بار مچھلی کھانے کو عادت بنایا جائے تو اس سے دل کو زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے