اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ن لیگ کی حکومت 1 سال کچھ نہیں کر سکی ، خاقان عباسی

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 سال کچھ نہیں کیا اور ن لیگ کی حکومت بھی 1 سال کچھ نہیں کر سکی۔

اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہو وہ ملک نہیں چل سکتے، جب تک سیاستدان، اسٹیبلشمنٹ اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک ساتھ نہیں بیٹھتے، مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے ادارے آپس میں دست وگریباں ہیں، چیف الیکشن کمشنر صدر سے اور صدر پارلیمان سے لڑ رہے ہیں، ملک کو 3 صاف و شفاف الیکشن دے دیں، مسائل ٹھیک ہو جائیں گے، آج تنخواہوں سے زیادہ بجلی کے بلز آ رہے ہیں، ملک کیسے چلے گا، ہماری حکومتیں آسان فیصلے کرتی ہیں جبکہ ضرورت مشکل اور بہترین فیصلے کرنے کی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات کے سب سے زیادہ ذمہ دار سیاستدان ہیں، 600 ارب روپے سالانہ کے بجلی کے لائن لاسز ہیں، بجلی کیسے سستی دیں گے، ملک کی سیاسی قیادت کے پاس وقت نہیں رہا، انہیں ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، یہ سیاستدانوں کے پاس آخری موقع ہے، ورنہ نتائج کے سب ذمہ دار ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نظام میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے، بزنس کمیونٹی حکومت کے پاس مانگنے کے بجائے اس سے جان چھڑوانے جائے، جب تک حکومتوں کی کاروبار میں مداخلت رہے گی، مسائل اسی طرح رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے