اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کا امارات لیگ سے 15 کروڑ کا معاہدہ کیوں نہ ہو سکا؟

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بابراعظم کا امارات لیگ سے15 کروڑ کا معاہدہ نہ ہو سکا،انہیں امارات لیگ کا سفیر بھی بنایا جانا تھا۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ایڈیشن19جنوری سے 18 فروری تک منعقد ہوگا، گذشتہ برس ایونٹ میں کسی پاکستانی کرکٹر کو شرکت کی اجازت نہ تھی، البتہ اس بار شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور اعظم خان ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کپتان بابراعظم کو بھی 15 کروڑ روپے کے معاہدے کی پیشکش ہوئی،انہیں لیگ کا سفیر بھی بنایا جا رہا تھا، معاملات خاصی حد تک طے بھی ہو گئے مگر پھر ادائیگی کی شرائط اور امیج رائٹس پر بات نہ بن سکی، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ممکنہ طور پر 10 جنوری کو آغاز ہوگا، بابراعظم اور محمد رضوان سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز فراغت کے دنوں میں حصہ لیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی نے آئی ایل ٹی ٹوئٹی سے سالانہ 4 لاکھ ڈالر کے عوض معاہدہ کیا ہے، انہیں امیج رائٹس کی مد میں مزید رقم بھی دی جائے گی، یوں وہ بھی تقریبا15 کروڑ ہر سال حاصل کر سکیں گے،ان کے معاہدے میں یہ بات شامل ہے کہ تینوں سال وہ سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہوں گے،اگر تیسرے ایڈیشن میں زیادہ رقم پر کوئی اور کھلاڑی آیا تو شاہین کے معاوضے میں بھی خود بخود اضافہ ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ ہر لیگز میں پلیئر کو ایک مخصوص حد تک ہی فیس دی جاتی ہے،البتہ اگر کوئی بڑا سٹار آ جائے تو امیج رائٹس کی مد میں اس کا معاوضہ بڑھا دیتے ہیں، اس صورت میں اسے کوئی ٹویٹ کرنے، لیگ کی پروموشن، فوٹو شوٹ یا کسی ایونٹ میں شریک ہونے کا کہا جا سکتا ہے، اس کا الگ معاہدہ ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے