(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتخابات کے معاملے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں ذکاء اشرف کی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ مجاز اتھارٹی چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کو ہٹانے کے حوالے سے اپنا مائنڈ اپلائی کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کب ہونا ہے اور پی سی بی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کیوں نہیں آیا۔ اس موقع پر ذکاء اشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگلے ایک ہفتے میں انتخابی شیڈول عدالت پیش کر دیا جائے گا اور ایک ہفتے میں ہی انتخابات کروائے جائیں گے۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتخابات کے معاملے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔