اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب پرفارمنس سے دیتے ہیں: عابد علی

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم پر تنقید ہوتی ہے تو وہ اس کا جواب اپنی پرفارمنس سے دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران عابد علی نے کہا کہ  اچھی بات ہے کہ بابر اعظم پر تنقید ہوتی ہے جو ہونی بھی چاہیے، تعمیری تنقید کھلاڑی کو حوصلہ دیتی ہے، بابرتنقید کا جواب اپنے اسکورز کی صورت میں دیتے ہیں، بابر اعظم پاکستان کا ستارہ ہیں، بیٹنگ میں پوری مہارت رکھتے ہیں،انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

عابد علی کا کہنا تھا کہ  پاکستان بیٹرز جو اس وقت ٹیم کا حصہ ہیں میں ان کے لیے دعاگو ہوں کہ وہ ہر میچ میں اچھے رنز کریں، سعود شکیل اور سلمان علی آغا پاکستان کے لیے طویل عرصے کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم سے دوری کے باوجود میں اب بھی پْرعزم ہوں کہ اچھی کارکردگی دکھا کر کسی بھی وقت کم بیک کرسکتا ہوں، ڈومیسٹک سیزن میں ایک بار پھر کوشش ہوگی کہ ہرمیچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر سب کے دل جیتوں، کم بیک کرنا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے