اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سانحہ جڑانوالہ: پنجاب حکومت نے 10 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دیں

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کےلئے 10 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دیں،پولیس افسران پرمشتمل جے آئی ٹیزسانحہ جڑانوالہ کے واقعات پرحقائق کا تعین کرکے رپورٹ مرتب کریں گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ اورفسادات کی تحقیقات کیلئے دس مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں جڑانوالہ میں 16 اگست کے واقعات پر درج ہونے والے 21 مقدمات کی تفتیش اورحقائق سامنے لانے کے لیے شواہد کا تجزیہ کریں گی،تمام جے آئی ٹیز کا ایک ایک کنوینئر اورماتحت افسران مقرر کیے گئے ہیں ۔

جے آئی ٹیز سی ٹی ڈی ، سی آئی اے اورانویسٹی گیشن پولیس افسران پرمشتمل ہیں، تمام ٹیمیں جلد از جلد حقائق سامنے لانے کے علاوہ غفلت اور ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ حکومت کو بھجوائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے