اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(لاہور نیوز) دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر سیریز میں 2 صفر سے برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی، اوپنر بلے باز امام الحق نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 53 رنز بنائے۔

پاکستان نے 301رنز کا ہدف  میچ کے آخری اوور کیایک  سے گیند قبل نسیم شاہ کی شاندار بلے بازی کے باعث حاصل کیا، نسیم شاہ نے 5 گیندوں پر2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔فخر زمان نے 30 ، افتخار احمد نے 17اور سلمان علی آغا نے 14رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان 48رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمن اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپننگ پارٹنر ابراہیم زاردان نے 80 رنز بنائے، محمد نبی 29، راشد خان 2، شاہد اللہ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان ہشمت اللہ شہیدی 15 اور عبدالرحمن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔قبل ازیں ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، 260 رنز کا ہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔

پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف رہے، انہوں نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے