اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نسیم شاہ کی بیٹنگ کیسے بہتر ہوئی ؟فاسٹ باولر نے حیران کن وجہ بیان کردی

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی جانب سے اپنی بیٹنگ میں بہتری کی وجہ 'افغان باولرز' کو قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے ون ڈے میچ کے بعد پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں محمد حارث نے جب  نسیم شاہ  سے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ پوچھی تو انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’اس کا کریڈٹ افغان باولرز کو جاتا ہے، اس پر حارث کے ساتھ وہاں موجود شاہین آفریدی بھی ہنس پڑے‘‘۔

نسیم نے سنجیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو اس کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم کوشش کرتے ہیں، ہم بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کرتے ہیں، جب آخر میں ہم کچھ رنز بنائیں تو ٹیم کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ اس میچ میں نسیم شاہ نے  18 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی، جس کے باعث قومی ٹیم سکور بورڈ پر 201 رنز سجانے میں کامیاب ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے