پنجاب گورنمنٹ
گورنر پنجاب سے نئی برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، ماحولیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال
24 Aug 2023
24 Aug 2023
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے نئی تعینات ہونے والی برٹش ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں تجارت اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دورن گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ یو کے کی ترجیحی تجارتی سکیم میں پاکستان کی شمولیت خو ش آئند ہے، اس سے دو طرفہ تجارت کو مذید فروغ ملے گا، پاکستان کی زراعت پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے برطانوی حکومت کی امداد پر شکرگزار ہیں، تعلیم کے شعبے میں برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔