اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد منشیات کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کے لئے مانٹیرنگ شروع ہو چکی ہے، پرائیویٹ تعلیمی ہاسٹلز میں منشیات فروشی روکنے کے لئے کڑی نگرانی جاری ہے، عوام فرینڈز آف پولیس ایپ پر منشیات فروشی کی خفیہ اطلاع دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منشیات مافیا کی سرکوبی کے لئے پولیس بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے، تعلیمی اداروں میں منشیات کے مکروہ دھندے کو روکنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہے، متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈی نیشن کے ذریعے منشیات مافیا کا قلع قمع یقینی بنائیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پولیس، ایڈیشنل آئی جی ایڈمن، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز حیدر ناصر رضوی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،  تمام آرپی اوز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے