(ویب ڈیسک) پی سی بی عہدیداران اور قومی ٹیم کے کپتان سمیت سینئر کھلاڑیوں کے درمیان کمرشل رائٹس اور لیگز میں شرکت کے معاملے پر طویل ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے لیےکھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ رواں ہفتے دیے جانے امکان ہے جس سے متعلق تمام معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نےکھلاڑیوں کی فہرست اورطریقہ کار طےکرلیا ہے جس کی عبوری چیئرمین پی سی بی وطن واپسی پر حتمی منظوری دیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ 350 سے زائد کرکٹرزکو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سنٹرل کنٹریکٹ سے متعلق کپتان بابراعظم اور سینئرکرکٹرز سے سری لنکا میں پی سی بی آفیشلزکی ہمبنٹوٹا میں طویل ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کےکمرشل رائٹس اور لیگز میں شرکت کی اجازت کا معاملہ حل طلب تھا جبکہ دیگر مدات میں حاصل ہونے والی آمدنی میں شیئرکے معاملات بھی حل طلب تھے، پی سی بی آفیشلز نے تمام معاملات اور شقوں پرکھلاڑیوں کوبریف کردیا ہے اور پی سی بی جلد معاملات کےخوش اسلوبی سےحل کےلیے پرامید ہے۔