23 Aug 2023
(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ نے سابق پاکستانی آف سپن باؤلر ثقلین مشتاق کو دوبارہ اپنے کوچنگ پینل میں شامل کرلیا۔
پاکستان کے سابق کھلاڑی اور کوچ، بنگلا دیش میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سپن بالنگ کی کوچنگ دیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کو بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف میں شامل کیا ہے۔
ثقلین مشتاق اس سے قبل دورہ پاکستان کے موقع پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سال نومبر، دسمبر میں بنگلا دیش میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔