پنجاب گورنمنٹ
ماس ٹرانزِٹ اتھارٹی پنجاب کو مالی لحاظ سے مستحکم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس
22 Aug 2023
22 Aug 2023
(لاہور نیوز) ماس ٹرانزِٹ اتھارٹی پنجاب کو مالی لحاظ سے مستحکم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو زیرو سبسڈی پر چلانے کی ٹھان لی۔ ابراہیم مراد کا کہنا تھا حکومتی محکمے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر سبسڈی کا بوجھ ختم کریں۔ عوام کے ٹیکس کا ایک ایک روپیہ قیمتی ہے۔ کمرشلائزیشن کی مدد سے ماس ٹرانزِٹ اتھارٹی اپنا مالی بوجھ خود اٹھائے گی۔ ماس ٹرانزِٹ اتھارٹی کو کمرشلائز کر کے سالانہ 2 سے 3 ارب روپے اکٹھے کئے جا سکتے ہیں۔
ایم ٹی اے پنجاب کے زیر انتظام اورنج لائن ٹرین، پاکستان میٹرو بس، لاہور میٹرو، ملتان میٹرو، لاہور و ملتان فیڈر بس کے منصوبے کام کر رہے ہیں۔ اتھارٹی کے تحت ٹرانسپورٹ میں روزانہ 7 سے 8 لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں۔