22 Aug 2023
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے ہیں۔
ڈی پی ایس سکول و کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پی ایس کے لاہور بورڈ میں پوزیشن ہولڈرز سٹوڈنٹس کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ طلبہ کو نقد انعامات ، میڈلز اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔ کمشنر لاہور نے نقد انعامات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے اجلاس میں اکبر چوک ، بیدیاں انڈرپاس اور شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران شہر میں جاری سپورٹس کمپلیکس کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔