اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاداب مکمل پیکج، اعظم خان حریف ٹیموں کیلئے خطرہ ہے: ٹام موڈی

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی کرکٹ لیگ کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر اور سابق آسٹریلوی کرکٹرز ٹام موڈی بھی اعظم خان اور شاداب خان کے معترف نکلے۔

ایک بیان میں ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اعظم نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کیا ہے، اعظم خان ایک خالص پاور ہٹر ہیں جو ’امپیکٹ پلیئر‘ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ٹام موڈی  نے کہا کہ اعظم خان حریف ٹیموں کیلئے ایک خطرہ ہیں، اعظم کی موجودگی سے حریف کی بولنگ دباؤ میں رہے گی۔

دوسری جانب شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے ٹام موڈی نے کہا کہ شاداب خان ایک مکمل پیکج ہیں، شاداب جیسا پلیئر نہ صرف بیٹنگ میں مددگار ہے بلکہ اس کی سپن بھی خوب ہے، یہی نہیں شاداب کی قائدہ صلاحیتیں بھی قابل احترام ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بعد قومی کرکٹر شاداب خان اور اعظم خان بھی متحدہ عرب امارات کی پرکشش لیگ کا حصہ بن گئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کو ڈیزرٹ وائپرز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی ڈیزٹ وائپرز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے