22 Aug 2023
(ویب ڈیسک) افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شہیدی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو روایتی افغان ڈریس کا تحفہ دیا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شہیدی نے کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو روایتی افغان ڈریس تحفے میں دیے، روایتی ڈریس خوبصورت ہاتھوں کی کڑھائی سے مزین ہیں۔
ہاتھ سے تیار کردہ کڑھائی والے یاخان ڈریس کو دوستی کے مثال کے طور پر پیش کیا گیا، حشمت اللہ شہیدی نے پاکستان ٹیم کو ڈریس گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے موقع پر پیش کیے۔
خیال رہے کہ ماضی میں افغانستان اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کئی بار تناؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ کھیل میں تناؤ کو کم اور دوستی کو بڑھانے کیلئے افغان ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو روایتی ڈریس کا تحفہ پیش کیا ہے۔