اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب کا جڑانوالہ کا دورہ، سکیورٹی صورتحال اور متاثرہ آبادی کا جائزہ لیا

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(ویب ڈیسک ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرہ مسیحی خاندانوں کیلئے دانش سکول میں قائم حفاظتی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں ضرورت کی اشیاء اور تحائف تقسیم کئے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کمشنر صلوت سعید، آر پی او فیصل آباد عابد خان، ڈی آئی جی احسن یونس، سی پی او عثمان اکرم گوندل، ایس ایس پی محمد افضل، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ متاثر ہونے والے مسیحی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے اپنے دورے کے دوران جڑانوالہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، کرسچین آبادی میں متاثرہ گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کا جائزہ لیا، ڈاکٹر عثمان انور نے مسیحی کمیونٹی کے نمائندوں اور شہریوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں پنجاب پولیس کی طرف سے بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کی بحالی کے کام کا فوری آغاز کر رہی ہے، پنجاب پولیس متاثرہ مسیحی کمیونٹی کے بچوں کو پولیس ویلفیئر سکولز میں مفت تعلیم اور سہولیات فراہم کرے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے