اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا پنجابی، سندھی زبانوں کو مانیٹرنگ فہرست میں شامل کرنے کا حکم

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی اور دیگر علاقائی زبانوں کو بھی مانیٹرنگ فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا آرڈر جاری کر دیا، انہوں نے اجلاس میں میڈیا چیف کو ہدایت کی کہ علاقائی زبانوں میں نشر اور شائع ہونے والے الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کو انگریزی اور اردو کے برابر ترجیح دی جائے۔

مرتضیٰ سولنگی نے سندھی، پشتو، بلوچی، پنجابی سمیت پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں کے اخبارات کو بھی مانیٹرنگ ہونے والے میڈیا میں شامل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا علاقائی زبانوں کی جھلک بھی تمام مانیٹرنگ رپورٹس میں نظر آنی چاہیے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے وزارت اطلاعات کے حکام کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا تمام علاقائی زبانیں ہمارے لئے محترم ہیں، سب کی نمائندگی فیڈریشن کی خوبصورتی کی علامت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے