اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

احمد سلدیرا نے 3566 پوائنٹس سے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں میدان مار لیا

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(ویب ڈیسک ) احمد سلدیرا نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

لیزر سٹی باؤلنگ کلب راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں احمد سلدیرا  نے 3566 پوائنٹس کے ساتھ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں میدان مار لیا جبکہ فیصل فیروز 3394 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اعجاز الرحمان 3364 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

زاہد محمود نے امیچورز ٹائٹل حاصل کیا جبکہ اویس رشید دوسرے اور حیدر عزیز اپنی اپنی پوزیشنوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

ماسٹر ڈبلز کیٹیگری میں علیم آغا اور زاہد محمود نے 817 سکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، اعجاز الرحمان اور ان کے بیٹے دانیال اعجاز  نے  755 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، احمد سلدیرا اور افضل اختر 683 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے