اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دنیا کی دشوار گھڑ دوڑ ’منگول ڈربی‘ میں 4 پاکستانی سب سے آگے رہے

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے طویل اور دشوار گھڑ دوڑ ’منگول ڈربی‘ میں 4 پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی۔

گھڑ سواروں  نے 1000 کلو میٹر  کے مقابلوں میں پانچویں اور ساتویں پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر پاکستانی گھڑ سوار ڈاکٹر فہد جمیل کا کہنا تھا یہ پہلا موقع ہے کہ ریس میں 4 پاکستانیوں  نے حصہ لیا، 1000 کلو میٹر کا فاصلہ 10 دنوں میں مکمل کرنا تھا، یہ دنیا کی مشکل ترین ریس ہے جس میں اپنا راستہ خود بنانا ہوتا ہے جو ایک مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا اس ریس کے دوران راستے میں جنگل آتے ہیں اور دریاؤں کو بھی عبور کرنا ہوتا ہے اور یہ ہی اس ریس کا ایڈونچر ہے۔ 50 رائیڈرز نے سفر کا آغاز کیا لیکن طبی طور پر 20 رائیڈرز ریس سے نکل گئے جبکہ 26  نے ریس مکمل کی۔

گھڑ سوار عمیر قائمخانی کا کہنا تھا کہ اس ریس میں موسم بھی بہت سخت تھا، راستے بھی دشوار گزار تھے اس سے نبٹ لیا تھا لیکن سب سے زیادہ جو مشکل پیش آئی وہ گھوڑوں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا پرچیاں ڈالی جاتی تھیں اور پرچی نکلنے پر آپ کو گھوڑا ملتا تھا، آپ کو پہلے سے پتہ نہیں ہوتا تھا کہ گھوڑا کونسا ملنا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے