اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ 2023، پاک بھارت میچز کے بیشتر ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2023 کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔

 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شیڈول ہے۔ اس حوالے سے بیشتر ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔ میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 8 ہزار 700 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 87 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں، جبکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر 2 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے کے میچز کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 10 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 400 ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ کینڈی میں کھیلے جانے والے بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 5 ڈالر ہے جبکہ گرینڈ اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 50 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کیلئے ٹکٹس آن لائن آتے ہی شائقین کرکٹ نے بکنگ کروا لی۔ بیشتر ٹکٹس چند گھنٹوں ہی میں فروخت ہو گئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے وی آئی پی ٹکٹس کی قیمت 87 ہزار روپے جبکہ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 8 ہزار 700 روپے ہے۔

سری لنکا میں ایشیا کپ کے 9 میچز کھیلے جائیں گے جس میں فائنل بھی شامل ہے، سری لنکا میں ایشیا کپ کے میچوں کا آغاز 31 اگست کو پالی کیلے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہو گا جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے، پاکستان میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے