17 Aug 2023
(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے جیا موسیٰ میں لیسکو کی کھلی کچہری لگی۔ صارفین نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔
اوور بلنگ، خراب میٹرز تبدیل نہ ہونے اور نئے کنکشنز میں تاخیر کی ڈھیروں شکایات آ گئیں۔ چیئرمین بی او ڈی نے صارفین کی شکایات فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں سے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ لیسکو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2800 سے زائد نئے ٹرانسفارمرز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کے خاتمے کے لیے اے ایم آئی میٹرز لگا رہے ہیں۔
کھلی کچہری میں چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر ، ممبر بی او ڈی محمود اختر گورائیہ و دیگر بھی موجود تھے۔