اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایم سی ایل ورکرز ریڑھ کی ہڈی، ملازمین ہیں تو شہر چل رہا ہے: کمشنر لاہور

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ایم سی ایل ملازمین کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے، ملازمین ہیں تو شہر کے کام چل رہے ہیں۔

لوکل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پرخدمت گروپ یونین کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال میں تقریب منعقد ہوئی، کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا  ٹاؤن ہال پہنچے تو سی ای او میونسپل کارپوریشن علی عباس بخاری اور خدمت گروپ یونین کے صدر گل نواز سواتی نے  گلدستہ پیش کیا،  ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کمشنر کا  استقبال کیا  اور نعرے لگائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ملازمین ہیں تو شہر کے کام چل رہے ہیں، ایم سی ایل ملازمین  کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے،  ورک فورس کے ذریعے ہم لاہور کو جیت سکتے ہیں، اپنے اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو خدمات فراہم کریں، کرپشن فری اور ایمانداری سے کام کرکے ہمیں بلدیہ عظمٰی  لاہورکو منوانا ہے۔

سی ای او میونسپل کارپوریشن علی عباس بخاری کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہورنے میونسپل کارپوریشن کو باپ کی طرح چلایا، 2600 ملین کے فنڈز بھی بچائے، سارا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔

صدر خدمت گروپ گل نواز سواتی نے کہا کہ لوکل ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں وفاق کے برابر اضافے کی منظوری خوش آئند ہے، کمشنر لاہور نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، تاریخی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے