16 Aug 2023
(ویب ڈیسک)شاہینوں کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو بوم بوم کا خطاب دینے والی شخصیت کا نام سامنے آگئی ۔
ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی سے جب ان کے مشہورِ زمانہ ’بوم بوم‘ کے خطاب سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں ’بوم بوم‘ کا خطاب بھارتی کوچ روی شاستری نے دیا تھا۔ سابق کپتان کے مطابق ایک میچ میں جب انہوں نے 43 گیندوں میں سنچری اسکور کی تھی تو روی شاستری نے انہیں بوم بوم کا خطاب دیا۔
اس کے علاوہ انہوں نےانٹرویو میں یہ بھی کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں سیاست کے لیے اپنی فاؤنڈیشن پر کام کررہا ہوں، میں نے کہا کہ اگر یہ سیاست ہے تو خدا کی قسم اس سے خوبصورت سیاست کوئی نہیں ہے، سیاست نام ہی عوام کی خدمت کا ہے۔