16 Aug 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں اپنے ٹارگٹ سے متعلق بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شاہین آفریدی کا کہناتھا کہ ورلڈکپ کے ہر میچ میں ٹیم کو پرفارم کرنا ہوگا کیونکہ ہر میچ اہم ہے،ورلڈکپ میں کسی ایک خاص میچ کو جیتنا ٹارگٹ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈکپ کھیلنا ایک فخریہ لمحہ ہوتا ہے۔