16 Aug 2023
(ویب ڈیسک)شاہینوں کے کپتان بابراعظم کی شادی کی گردش کرتی خبروں پران کے والد اعظم صدیقی نے بھی بیان جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس بتایاگیا ہے کہ بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے بھی نومبر میں بیٹے کی شادی کی خبروں کی تردیدکی ہےاور واضح کیا ہے کہ انہیں بیٹے کی شادی میں کوئی جلدی نہیں ہے، بابر اعظم کی توجہ ابھی صرف کرکٹ پر ہے۔
بابر اعظم کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بابر کے مداحوں کو ان کی شادی کیلئے مزید ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بابراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کے کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔