16 Aug 2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر نسیم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کوئی انجری نہیں ہوئی وہ مکمل طورپر فٹ ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر خبر زیر گردش تھی کہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے ہیں۔نجی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے انجری نہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور افغانستان میں ہونے والی سیریز کی تیاری کررہا ہوں ۔
کرکٹر نےمزید بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کولمبو سٹرائیکر سے آرام کی اجازت مانگی تھی جس کے بعد مینجمنٹ نے انہیں آرام کی اجازت دے دی ہے۔