15 Aug 2023
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سابق سربراہ خادم رضوی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست گزار اور خادم رضوی دونوں ہی انتقال کر چکے ہیں، فریقین کے انتقال کی وجہ سے مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔
مرحوم بیرسٹر مسرور شاہ نے خادم رضوی کیخلاف 2018ء میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں عدلیہ مخالف بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
مقدمہ دونوں فریقین کے انتقال کے تین، تین سال گزرنے کے بعد سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔