اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یوم آزادی پر بہترین انتظامات، وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم آزادی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں بہترین انتظامات اور امن و امان کے قیام پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے لئے بہترین انتظامات پرصوبائی وزراء، انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کو شاباش دیتا ہوں، پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر پوری قوم نے بے مثال اتحاد واتفاق کا شاندار مظاہرہ کرکے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم عظیم ہے، زندہ قومیں آزادی کا دن اسی قومی جذبے اور عزم کے ساتھ مناتی ہیں-

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی امن و امان کے اراکین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا، پرامن ماحول یقینی بنانے کے لئے پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی، صوبائی وزراء سول انتظامیہ، پولیس اورمتعلقہ اداروں نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ، عسکری حکام، سول انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں نے یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر کے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا،صوبہ بھر میں یوم آزادی کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں، عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آزادی کی خوشیاں منائیں، پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں نے امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے محنت سے فرائض ا دا کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے