15 Aug 2023
(ویب ڈیسک) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کر دی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کر دیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دے دیئے گئے ہیں، عدالت نے انہیں 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کے ساتھ 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔