اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

76واں یوم آزادی، شوبز شخصیات کے خصوصی پیغامات

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں اور بیرون ملک موجود پاکستانی فن کاروں نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر جہاں پوری قوم اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی جشن منا رہے ہیں وہیں فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں، جو 14 اگست کے موقع پر مختلف تقاریب میں شریک اور سماج رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے پیغامات جاری کررہے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’یومِ آزادی مبارک، انہوں نے دعا کی کہ اللہ ارضِ پاک کو قوت اور پاکستانی قوم کو ایسی صفات سے نوازے جس سے وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو، پاکستان زندہ باد‘‘۔

معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر آئیے ہم اس عظیم جدوجہد کو یاد کریں جس کے نتیجے میں وطن عزیز وجود میں آیا، انہوں نے قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا کیوں کہ امید، اتحاد اور خوش حالی کا مرکز پاکستان ہمارا مستقبل ہے، پاکستان زندہ باد۔

عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر یوم آزادی کی مناسبت سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوم آزادی کی خوشی منا رہی ہیں، انہوں نے اس موقع پر ملنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی پرچم کی تصویر کے ساتھ پاکستان زندہ باد لکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے