اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اتحاد ٹاؤن میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد، نامور گلوکار بلال سعید کی شرکت

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(لاہور نیوز) اتحادٹاؤن فيز1 مین رائیونڈ روڈ میں شاندار گرينڈ بیلیٹنگ اور يوم آزادی کی تقريب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکار بلال سعید نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، یوم آزادی کی خوشی میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، تقریب میں خریداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض نامور اداکار واسع چودھری نے سرانجام دیے، تقریب ميں شرکاء کو پلاٹ نمبرز الاٹ کیے گئے، اس موقع پر کنسرٹ اور آتش بازی کا اہتمام کيا گيا تھا جس نے اس تہوار کے ماحول کو نئی بلنديوں پر پہنچا ديا، تقریب کے شرکاء بلال سعید کی پرفارمنس پر جھوم اٹھے۔

 چيف آپريٹنگ آفيسر شيخ شجاع الله خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اپنے ملک کی آزادی کا جشن منا رہے ہيں تو آئيے ترقی کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحيتوں کا بھی جشن منائيں جو پاکستان کے رئيل اسٹيٹ سيکٹر کی حقیقت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد ٹاؤن فيز 1 اتحاد اور ترقی کی علامت کے طور پر کھڑا ہے، اتحاد ٹاؤن کی بنيادی اقدار وعدے کے مطابق تکميل اور معيار ہیں، يہ تقريب نہ صرف ايک جشن کی علامت ہے بلکہ اس بات کو يقينی بنانے کے ليے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ وعدے صرف کيے ہی نہيں گئے بلکہ انہيں مسلسل پورا بھی کيا گيا ہے۔

اس تقريب ميں اتحاد ٹاؤن کے مينجنگ ڈائريکٹر چودھری محمد منير کے ساتھ گروپ ڈائريکٹرز چودھری فيصل منير، چودھری سہيل منير اور چودھری راحيل منير بھی شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے