12 Aug 2023
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں پولیس نے گلی میں موجود بچی سے نازیبا حرکتیں اور ہراساں کرنے والے اوباش کو حراست میں لے لیا۔
ایس پی سٹی نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم اندرون لاہور کی تنگ گلیوں میں کھیلتی لڑکیوں سے فحش حرکتیں اور تنگ کرتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے اور ایس پی سٹی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم غضنفر کو ایک گھنٹے کے اندر حراست میں لے لیا۔