اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

استحکام پاکستان پارٹی نے مختلف شہروں کے ڈویژنل عہدیداروں کا اعلان کر دیا

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(لاہورنیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نےلاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور ساہیوال کے ڈویژنل عہدیداروں کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مراد راس لاہور ڈویژن کے صدر اور میاں خالد محمود جنرل سیکرٹری ہوں گے، نوریز شکور کو ساہیوال ڈویژن کا صدر اور دیوان اخلاق کو سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے، سعید اکبر نوانی سرگودھا ڈویژن کے صدر ہوں گے جبکہ امیر حیدر سنگھا کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے رانا نذیر احمد صدر اور مامون جعفر تارڑ سیکرٹری جنرل ہوں گے، سید مبین عالم کو آئی پی پی کا بہاولپور ڈویژن کا صدر اور سید تحسین گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔

آئی پی پی نے سردار تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کا صدر نامزد کر دیا ہے، اسحاق خاکوانی، عمران اسماعیل اور غازی گلاب جمال کو استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدور نامزد کیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی عامر کیانی نے پیٹرن ان چیف جہانگیر خان ترین اور پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی مشاورت سے تمام نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے