اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عدالتی فیصلے کے باوجود وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا: شعیب شاہین

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ الٹا وکلا پر مقدمہ درج کردیا ہے، ایف آئی نے نعیم پنجوتھا کو نوٹس بھی بھیجا اور حبس بے جا میں رکھا۔ خواجہ حارث کو بھی ایف آئی اے نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔شعیب شاہین نے کہا جج ہمایوں دلاور نے خود کہا میرے اکاونٹ سے فیس بک پوسٹیں لگیں، مگر ایف آئی اے نےجج ہمایوں دلاور سے سوال نہیں کیا۔ جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

شعیب شاہین نے مزید بتایا کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ جیل میں وکیل اپنے موکل سے مل سکے، مگر چیئرمین تحریک انصاف کو یہ حق نہیں دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے وکلا سے مل سکیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو لندن پلان کے تحت جیل میں ڈالا گیا۔

شعیب شاہین نے کہا شہبازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا ہے، نوازشریف میں بھی اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان میں قدم رکھ سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے