اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلوچستان کی ترقی نوازشریف کے دل کی آواز ہے: مریم نواز

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی دور کرنے کے لئے جامع اور ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں، پاکستان باالخصوص بلوچستان کی ترقی نوازشریف کے دل کی آواز ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ چند ہفتے قبل سینیٹر انوارالحق کاکڑ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں پارٹی تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں عوام کو شراکت دار بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے دانش سکول، جدید معیار کی ووکیشنل درس گاہ کے قیام کے اقدامات کئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف نے 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا ہے، ملک کا معاشی استحکام، عوام کی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف نے کہا کہ معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے