اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کا بھارت سے ہار کا بدلہ لینے کا اعلان

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نےاعلان کیا ہے کہ بھارت سے شکست کا بدلہ ایشین گیمز میں لیں گے۔

اپنے ایک بیان میں عمر بھٹہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کس فارمیشن سے کھیلتی ہے؟ اس کا پہلے سے اندازہ نہیں تھا، اپنی سرزمین پر ہر ٹیم کا کھیلنے کا مورال زیادہ ہوتاہے۔ چار میں سے بھارت نے ہمیں تین گول پنالٹی پش پر کیے۔ اب ان کے پلان کا اندازہ ہوگیاہے کہ وہ کس طرح کھیلتےہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہی گروپ میں ہے اور یقین ہے کہ وہاں ان کو ٹف ٹائم دینے میں کامیاب رہیں گے۔ بھارت آنے سے پہلے بہترین فلکر ارباز انجری کا شکار ہوگئے، ہمارے پاس واحد آپشن سفیان ہی رہ گیاتھا،ارباز کے آنے سے کمبی نیشن بہتر ہوجائے گا، اگر اس کے ساتھ چند سینئر لڑکے بھی ٹیم کا حصہ بن جائے تو پھر بہت فرق پڑسکتاہے۔

عمر بھٹہ کا مزید کہنا تھاکہ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا پوری ٹیم کو بہت دکھ ہے، ہمیں زیادہ بہتر رزلٹ دینا چاہیے تھا، ہر لڑکے نے سو فیصد کارکردگی دکھائی، زیادہ تر لڑکے تو پہلی بار سینئر ٹیم کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ جتنے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کو ملیں گے اتنا ہی پرفارمنس کا معیار بہتر ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے