اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیر اطلاعات پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بدعنوانیوں کیخلاف کارروائیاں تیز

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ میں نا اہل اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد کی نگرانی میں بدعنوان ملازمین کی لسٹیں تیار ہونا شروع ہو گئیں۔ ایسی ہی شکایات کے نتیجے میں 2 خواتین زونل آفیسرز اور 7 بلڈنگ انسپکٹرز کو پلاننگ ونگ سے بے دخل کر دیا گیا۔ بے دخل کیے جانے والے افسران کی خدمات میونسپل کارپوریشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

محکمہ بلدیات سے بے دخل کیے گئے افسران میں علامہ اقبال زون کی اسسٹنٹ زونل آفیسر سمیرا چوہان اور واہگہ زون کی زونل آفیسر ارم الطاف شامل ہیں۔ اسی طرح بلڈنگ انسپکٹرز علی شاہد ، ارسلان جمیل ، طارق سعید، عصمت اللہ، احسن رضا ، علی رضا  اور محمد یاسین کی خدمات بھی میونسپل کارپوریشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے