12 Aug 2023
(لاہورنیوز) جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔
اس دوران خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے کا چالان تیاری کے مرحلے میں ہے، کچھ مہلت دی جائے۔
عدالت نے جوڈیشل ریمانڈر میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔