اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ڈی ایم نے عوام کی تکلیف میں اضافہ کیا، سراج الحق

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے آنے سے عوام کی تکلیف میں اضافہ ہوا ہے۔

پریس کانفرس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی کے اثرات کئی عشروں تک رہیں گے، گزشتہ 5 سال جنہوں نے حکومت کی انہوں نے مہنگائی میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا ملک پر قرضوں کا بوجھ کم ہوا، کیا خواتین کا تحفظ، سود کا خاتمہ، سیلاب زدگان کی بحالی اور کشمیر کی آزادی پر کام ہوا؟، کیا گزشتہ حکومتیں اشرافیہ کی مراعات اور غربت میں کمی لائیں؟۔

سراج الحق نے کہا کہ پچھلے 5 سال میں مہنگائی کی شرح میں شدید اضافہ کیا گیا، گزشتہ 5 سال میں 2 مختلف حکومتیں اقتدار پر قابض رہیں، شاہد خاقان عباسی نے بھی اعتراف کیا کہ اسمبلی کے خاتمے سے عوام کو نجات ملی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دور سہانے خواب اور معاشی بدحالی میں بھرپور رہے، وفاقی حکومت کے خاتمے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے