اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا،کامران اکمل کا ردعمل بھی سامنے آگیا

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز کامران اکمل نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی امید جگا دی ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل ایشیا کپ میں فتح سے پاکستان ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کنڈیشنز اور پچز کو دیکھتے ہوئے اچھا کمبی نیشن بنانے میں بھی مدد ملے گی،ہمیں فاسٹ و سپن باولنگ اور بیٹنگ میں مستحکم لائن اپ میسر ہے۔

انہوں نے کہا کہ متوازن ٹیم بن چکی،ورلڈکپ بھارت میں ہوگا، کنڈیشنزکو دیکھتے ہوئے پاکستان کیلیے ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے، ہمارے بیشتر کرکٹرز پہلی بار پڑوسی ملک میں کھیل رہے ہوں گے،مکی آرتھر، بابر اعظم اور نئے چیف سلیکٹر کا ایک پیج پر ہوکر فیصلے کرنا اہم ہے۔

کامران نے مزید  کہا کہ گرین شرٹس کو ڈر کر نہیں دلیری سے کھیلنا ہوگا،ایشیا کپ میں ہی حریفوں پر حاوی ہونا پڑے گا، 270کا سکور ذہن میں رکھ کر میچز نہیں جیت سکتے،وہاں ہائی سکورننگ میچ ہوں گے، ہمیں 325سے 350 تک کا مجموعہ حاصل کرنا ہوگا۔ میرا تجربہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے