اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن اور ٹیموں کا اعلان کر دیا

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن اور ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی اعلامیہ کےمطابق ڈومیسٹک سیزن میں ریجنزاورڈیپارٹمنٹس کے علیحدہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس ہونگے،ٹورنامنٹس میں 8 ریجنزاور8 ڈپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن میں کھیل کے معیاراورآمدنی کے مواقعوں میں اضافے کے پیش نظر ٹورنامنٹس علیحدہ کیے گئے ہیں،ڈومیسٹک سیزن 10 ستمبر کو قائداعظم ٹرافی کے ساتھ شروع ہوگا۔

2024-23 سیزن میں ریجنزکی ٹاپ 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی،15 دسمبر سے شروع ہونے والی پریذیڈنٹ ٹرافی میں ڈیپارٹمنٹس کی ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پی سی بی کےمطابق دونوں ٹورنامنٹس سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے،پوائنٹس ٹیبل کی دو بہترین ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

قائداعظم ٹرافی اور حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کے لیے 18 ریجنل ٹیموں کا انتخاب 2018-19 کے سیزن میں ٹیموں کی پوزیشنوں کی بنیاد پرعمل میں آیا ہے،قائداعظم ٹرافی اورحنیف محمد ٹورنامنٹ ایک ساتھ شروع ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد ، لاہور اور راولپنڈی قائداعظم ٹرافی کے میچوں کی میزبانی کریں گے، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلے جائیں گے۔

قائداعظم ٹرافی کھیلنے والی ٹیموں میں پشاور،کراچی وائٹس،لاہور بلیوز، راولپنڈی ،فاٹا ،ملتان، لاہور وائٹس اور فیصل آباد شامل ہیں۔

حنیف محمد ٹرافی میں شریک 10 ٹیمیں ایبٹ آباد ،آزاد جموں کشمیر،بہاولپور، ڈیرہ مراد جمالی، حیدرآباد، کراچی بلوز،لاڑکانہ ،کوئٹہ ،سیالکوٹ اوراسلام آباد ہیں۔

8 ڈیپارٹمنٹل ٹیموں میں ایس این جی پی ایل،ایس ایس جی سی،واپڈا،کے آرایل،پی ٹی وی ، نیشنل بینک اور سٹیٹ بینک کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں آٹھویں ٹیم کا اعلان ابھی ہونا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے