11 Aug 2023
(ویب ڈیسک) کاہنہ کے علاقے میں 22 سالہ گھریلو ملازمہ کی خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک ڈاکٹر کے گھر پر کام کرنے والی 22 سالہ ملازمہ کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی، جس پر اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور پھر لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا تاہم متوفیہ کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی سے انکار کردیا جس کے بعد میت اُن کے حوالے کردی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ گھریلو ملازمہ کی شناخت اقصیٰ کے نام سے ہوئی جو میاں چنوں کی رہائشی تھی، متوفیہ کی لاش کے قریب سے ایک خط بھی برآمد ہوا جس میں اُس نے عشق میں ناکامی پر خودکشی کا قدم اٹھانے کا ذکر کیا۔