اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہاکی فیڈریشن میں مالی بے ضابطگیاں ، سپورٹس بورڈ نے ایف آئی اے کوتحقیقات کیلئے خط لکھ دیا

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف میں مالی بے ضابطگیوں کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے خط لکھ دیا۔

وفاقی حکومت جاتے جاتے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف انکوائری کھول گئی ، ہاکی فیڈریشن میں مالی بے ضابطگیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کے خلاف احتساب کا عمل شروع کردیا ، خط کے مطابق 19 جولائی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر کمیٹی کی وزیراعظم سے میٹنگ ہوئی، کمیٹی کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر چند تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس بی کے تحت ہاکی کلبس اور انتخابی عمل کی سکروٹنی جلد از جلد کی جائے، پاکستان سپورٹس بورڈ کی درخواست پر ایف آئی اے کو ہاکی فیڈریشن کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

خط کے مطابق ایف آئی اے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا جائزہ لے ، انکوائری کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ تمام قانونی تقاضے پورے کرے، پاکستان سپورٹس بورڈ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صاف و شفاف انتخابات کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

خط میں وفاقی حکومت کا انکوائری اور انتخابات کو اولین ترجیحات پر جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے